پبی ،غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں اورمضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر 15 دکاندار گرفتار

پبی ،غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں اورمضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر 15 دکاندار ...

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) اے سی پبی محمود احمد کا ڈی ایس پی پبی خان خیل کے ہمراہ پبی میں جعلی ادویات غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں مضر صحت اشیاء اور مقررہ نر خ سے زائد پر اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تین میڈیکل سٹور سیل در جن بھر سے ادویات کے نمو نے حا صل کی اور مضر صحت اشیاء فروخت کر نے پر 15 دکاندارارن گرفتار تفصیلات کے مطا بق صو با ئی حکو مت کی ہد ایت پراے سی پبی محمود احمد کا ڈی ایس پی پبی خان خیل نگرا نی ڈرگ انسپکٹر محمد طیب محکمہ فوڈ کے اہلکاروں ایس ایچ او پبی شا د علی خان ٹریفک انچارج نو شہرہ انسپکٹر نسیم خان نے پبی میں جعلی ادویات غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں مضر صحت اشیاء اور مقررہ نر خ سے زائد پر اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جس میں ڈرگ انسپکٹر محمد طیب نے پبی بازار میں حبیب میڈ یکوز رحیم میڈ یکوزعباس میڈ یکوز سمیت متعدد میڈیکوز کے لائسنس نہ ہو نے پر موقع پر سیل کیا اور 15 میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمو نے حا صل کر کے تجزئے کے لئے ہیلتھ لیبار ٹری ارسال کئے ایسی طرح مضر صحت اشیاء اور مقررہ نر خ سے زائد پر اشیاء فروخت کر نے پر نیاز علی جا وید فخر عا لم عزیز مختیار بصور محمد صدیق سمیع اللہ ارشد ظہیر عا لم خان زر محمد ابرا ہیم کو مو قع پر گرفتار کر کے حوالات بھیج دیئے اس موقع پر اے سی محمود احمد نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے جعلی ادویات عطا ئی ڈاکٹروں اور مضر صحت اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف یہ گرینڈ آپریشن جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -