ہنگو میں گیس پریشر کم ہونے پر عوام کا احتجاجی مظاہرہ

ہنگو میں گیس پریشر کم ہونے پر عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ھنگو( بیورورپورٹ ) ہنگو شہر گیس پریشر کا مسئلہ سنگین سینکڑوں شہریوں اور عوامی نمائندگان کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔کوہاٹ ہنگو جی روڈ کئی گھنٹے تک بلاک کر دیا گیا۔گیس حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی۔رکن قومی اسمبلی ہنگوکی ناقص کارکردگی پر بھی کھڑی تنقید۔ آمدروفت معطل رہنے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا مسلہ حل کرانے کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہنگو شہر میں گیس پریشر کی کمی کے باعث پیدا ہونی والی صورتحال سے تنگ آکر سینکڑوں شہریوں نے ویلج ناظم گل باغ یوسی خانباڑی فاروق بنگش کی قیادت میں زبردست میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک جبکہ ڈپٹی کمشنر ہنگو رہاش گاہ اور دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔اس موقع پرناظم فاروق بنگش، ،نورخان،شیراز،عقل ملک،اقلیتی برادری کے یعقوب،تنویر لعل و دیگر نے کہا کہ سخت سردی کے موسم میں شہر کے گیس صارفین کیلئے 65 پی ایس آئی گیس پریشر کے بجائے محکمہ سوئی نادرن بددستور 40 پی ایس آئی گیس فراہم کی جارہی ہے جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مقررین نے کہا کہ گیس ناپید ہونے سے گھروں کے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کی صورتحال پیدا کی گئی ہے۔حتیٰ کہ سکول جاتے بچوں کو ناشتہ تک نصیب نہیں ہورہا۔مظاہرین نے ایم این اے ہنگو حاجی خیال زمان اورکزئی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم این اے موصوف قومی اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ہنگو کی عوام کی نظروں سے اوجھل رہ کر بنیادی مسائل سے نظرے چرا رہے ہیں جو کہ نہایت قابل افسوس امر ہے۔ ادھر احتجاجی مظاہرہ کے باعث شہر کی مین شہراہ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مظاہرین کی جانب سے گیس پریشر کمی کا مسئلہ حل کرانے کیلئے حکومت اور متعلقہ محکمے کو 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی گئی۔دریں اثناء انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین مذکرات اور یقین دہانی پر جاری احتجاج ایک روز کیلئے موخر کر دیا گیا۔