ماضی میں نظر انداز علاقوں کو ترجیح ہے ،حبیب الرحمان

ماضی میں نظر انداز علاقوں کو ترجیح ہے ،حبیب الرحمان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ ، اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضلع بونیر سمیت دیگر اضلاع ترقیاتی منصوبوں کا وسیع نیٹ ورک اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع بونیر کی تحصیل خد و خیل میں موضع چنگلے کے مقام پر علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے اقرباء پروری اور ذاتی پسند نا پسند کے بجائے ضلع میں ضرورت کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا ہے جن سے ضلع بونیر کے عوام چاہے انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو بلا تفریق مستفید ہوں گے۔انہوں نے عمائدین سے کہا کہ وہ بلا جھجھک اپنے متعلقہ علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں تاکہ اُن کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام خود بھی تعمیراتی منصوبوں پر ہونے والے کا م کی نگرانی کریں تاکہ اسے ممکنہ حد تک معیاری بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -