سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4اشتہاری ،18مشتبہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4اشتہاری ،18مشتبہ گرفتار

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )تھانہ کاٹلنگ کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 04 مجرمان اشتہاریوں سمیت ایک سہولت کار اور 18 مشتبہ افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی اور ڈی ایس پی کاٹلنگ محمد اعجاز خان،ایس ایچ اوتھانہ کاٹلنگ قمر زمان خان کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ کاٹلنگ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس میں 04 مجرمان اشتہاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد کا ایک سہولت کار اور 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔40 مکانات چیک کرکے کلیئر پائے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا ۔ جبکہ15افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 03افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتارکیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -