چارسدہ میں سٹی پولیس کی کاروائی ،چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چارسدہ میں سٹی پولیس کی کاروائی ،چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) سٹی پولیس کی کاروائی ۔ سردریاب چیک پوسٹ پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30کلو گرام چرس برآمد۔ دو کم سن ملزمان گرفتار ۔ایک ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سہیل خالد کو چارسدہ کے راستے بڑی مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کے حوالے سے اطلاع ملی تھی جس پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں سردریاب چیک پوسٹ پر حصوصی ناکہ بندی کی گئی ۔ اس دوران پشاور سے چارسدہ آنیوالی موٹر کار زیر نمبر آر ایل سی 785کو شک کی بنیاد پر روکا گیا ۔ دوران تلاشی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ گاڑی میں سوار دو کم سن ملز مان عاطف ولد حسین اور انور ولد زر ولی ساکنان آچینی بالا پشاور کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایچ او ولایت خان کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور دونوں ملزمان نے اقرا ر جرم کر تے ہوئے کہا ہے اس سے پہلے بھی انہوں نے دو دفعہ چرس سمگل کی ہے ۔ دوسری طرف گرفتار ملزم عاطف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ سکو ل سے آنے کے بعد وہ کارخانو مارکیٹ میں محنت مزدوری کر تا ہے مگر والوں کے ذمہ واجب الادا قرضہ ختم کرنے کیلئے انہوں نے یہ قدم اٹھایاہے ۔ دوسرے ملزم انور نے بتایا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ہے۔چرس سمگلنگ کے حوالے سے ان کو کچھ پتہ نہیں تھا بلکہ ان کے دوست عاطف نے مر دان میں ایک شادی کی تقریب کے بہانے ان کو گاڑی میں بٹھایا تھا او ر جب سردریاب چیک پوسٹ پہنچے تو پولیس نے ان کے گاڑی سے چرس برآمد کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -