سرکاری ادارے عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،لیاقت خٹک

سرکاری ادارے عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،لیاقت خٹک

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری کا دور گزر چکا ہے تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف نوشہرہ میں بھرپور کاروائی شروع کررہے ہیں ڈینٹل ٹیکنیشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح عنقریب ہونے والا ہے اس کمپلیکس سے ضلع نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈینٹل ٹیکنیشن ضلع نوشہرہ کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ، تحصیل نائب ناظم زرعالم خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلریز خان، انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر خالدخان آفریدی، جنرل سیکرٹری سردار علی زرگر، ڈینٹل ٹیکنیشن ایسویسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر عمران مستقبل، شہزاد خان، افتخار احمدخان، اکرام، محمدسعید، شاہ فیصل اور نوروز خان ، سماجی شخصیت گلریزخان، ضلعی ممبران ذوالفقار خٹک، اسرار الدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں اربوں روپے کا فنڈ منظور کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -