مردان ،بجلی کا ٹرانسفارمر خرا ب ،تاجر برادری کا احتجاج

مردان ،بجلی کا ٹرانسفارمر خرا ب ،تاجر برادری کا احتجاج

  

مردان ( بیورورپورٹ) بجلی ٹرانسفامر کی خرابی کے خلاف شہری اور تاجر سڑکوں پر نکل آئے ،بنک روڈ میں ٹائر جلا کر ٹریفک 3گھنٹے معطل کئے رکھا سینکڑوں تاجروں نے بنک روڈ کے صدر سید علی شاہ کی قیادت میں نہر مسجد کے قریب روڈ کو بلاک کرکے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مقررین نے کہاکہ بازار کا ٹرانسفارمر گذشتہ تین دن سے خراب پڑا ہے باربار رابطوں اور درخواستوں کے باوجود واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہوکر رہ گیاہے تاجروں نے تین گھنٹے تک مسلسل روڈ بلاک کئے رکھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح معطل رہی تاجروں نے ٹائر بھی جلائے اس موقع پر واپڈا حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -