لانڈھی میں گھر پر دستی بم حملہ ، 2خواتین زخمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2خواتین زخمی ہو گئیں ۔
نیو نیوز کے مطابق لانڈھی میں نامعلوم افراد گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ، حادثے کے باعث گھر میں موجود 2خواتین زخمی ہیں جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ملزما ن کی تلا ش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔