جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ طلب کرنے کیلئے درخواست ...
جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کو پاناما کیس میں سپریم کورٹ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس میں فریق جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو منی لانڈرنگ اور لندن فلیٹس سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کیلئے عدالت طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے ۔

سابق القاعدہ کمانڈر قاری سیف اللہ اختر مارا گیا : افغان میڈیا

جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس میں انگلیاں وزیر اعظم اور انکی فیملی پر اٹھ رہی ہیں اور عدالت میں نوازشریف موضوع بحث ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہی رقوم باہر لے جانے سے متعلق بتا سکتے ہیں لہذٰا انہیں عدالت میں طلب کیا جائے ۔ ”وزیرا عظم نے مئی 2016ءکو پارلیمنٹ میں تقریر کی اور متضاد قطری خط پیش کر دیا “۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -