دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں ...
دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دلائل دینے کا وقت ملاتواستدعا کرو ںگا کہ وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کیا جائے۔وزیراعظم سپریم کورٹ میں آکر حلفیہ بیان دیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استدعا نہیں مانی اور میٹنگ 11 بجے رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو گھر بھیج دیا گیا۔ ان 12 ارکا ن کو واپس بلایا جائے یا نواز شریف کوبھی گھر بھیجاجائے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امید ہے کہ آج میری باری آئے گی۔

مزید :

قومی -