عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ مل گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا ...
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ مل گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنسز پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی رہنماﺅں کی بیان بازی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے سے انصاف چاہتے ہیں اسی پر دباﺅ ڈالتے ہیں، الیکشن کمیشن دباﺅ میں نہیں آئے گا۔

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنسز پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل اکرم شیخ ناساز طبیعت کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے اور عمران خان کے وکیل بھی غیر حاضر تھے جبکہ طلال چوہدری کے وکیل نے مزید وقت طلب کر لیا جس پر چیف الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریفرنسز کو آگے نہیں بڑھانا تو پھر واپس لے لیا جائے۔ باہر جا کر کہہ دیا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں اور کیس سننا ہی نہیں چاہتے۔

خان صاحب کل آپ نے بتایا نہیں تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں؟صحافی کا عمران خان سے سوال

چیف الیکشن کمشنر نے جس ادارے سے انصاف چاہتے ہیں اسی پر دباﺅ ڈالتے ہیں۔ حق میں فیصلہ ہو تو الیکشن کمیشن آزاد ہے، فیصلہ خلاف ہو تو تنقید کی جاتی ہے ۔ ہمارے خلاف بیانات دینے سے الیکشن کمیشن دباﺅ میں نہیں آئے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید ریمارکس دئیے کہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں تو بیانات دیتے رہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -