عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز جھوٹ اور فراڈ، مسلم لیگ (ن) تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے: نعیم الحق

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز جھوٹ اور فراڈ، مسلم لیگ (ن) تاخیری ...
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز جھوٹ اور فراڈ، مسلم لیگ (ن) تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے: نعیم الحق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہیں اور اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

یادرہے کہ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کا وکیل الیکشن کمیشن میں غیرحاضرتھا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج تیسری دفعہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی اور جن لوگوں نے درخواستیں دیں وہ حاضر نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلاءبھی غیر حاضر تھے جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءنے دلائل مکمل کر لئے تھے اور الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو فیصلہ سنانا تھا مگر کہا گیا کہ انہیں دستاویزات جمع کیلئے مزید وقت چاہئے۔ آج بھی ان کے وکیل نے دستاویزات کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب ریفرنسز جمع کرائے گئے تب دستاویزات کہاں تھے؟

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

نعیم الحق نے کہا کہ جہانگیر ترین ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب اکرم شیخ کی جانب سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ریفرنس جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہے اور وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ آج تو اکرم شیخ بھی پیش نہیں ہوئے جنہوں نے سپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -