لڑائی جھگڑے کے کیس میں کچہری آئے افراد پھر گتھم گتھا، متعدد افراد زیر حراست

لڑائی جھگڑے کے کیس میں کچہری آئے افراد پھر گتھم گتھا، متعدد افراد زیر حراست
لڑائی جھگڑے کے کیس میں کچہری آئے افراد پھر گتھم گتھا، متعدد افراد زیر حراست

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑائی جھگڑے کے کیس میں ضمانت کیلئے ماڈل ٹاﺅن کچہری آئے افراد آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے باعث ماڈل ٹاﺅن کچہری میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد نامی مدعی نے زبیر اور کاشف سمیت دیگر 15 افراد کے خلاف لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ ملزم اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروانے ماڈل ٹاﺅن کچہری پہنچے تو مدعی اور ملزم پارٹی کے عزیز و اقارب گتھم گتھا ہو گئے جس کے باعث خوب گھمسان کارن پڑا۔ قریب موجود وکلاءاور دیگر افراد نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی مکمل طور پر جھگڑا ختم کروانے میں ناکام رہے۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ مل کر گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملوث افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید :

لاہور -