خواجہ سراﺅں کی الگ مردم شماری ،شناختی کارڈ میں جنس کا الگ خانہ ہوگا،ہائی کورٹ میں حکومت کی یقین دہانی

خواجہ سراﺅں کی الگ مردم شماری ،شناختی کارڈ میں جنس کا الگ خانہ ہوگا،ہائی ...
خواجہ سراﺅں کی الگ مردم شماری ،شناختی کارڈ میں جنس کا الگ خانہ ہوگا،ہائی کورٹ میں حکومت کی یقین دہانی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ خواجہ سراﺅں کی جنس کا الگ خانہ بنایا جائے گا جبکہ مردم شماری میں بھی ان کے الگ شمار کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

اس یقین دہانی کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواجہ سراو ¿ں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے دائر درخواست ثمر آور قرار دے کر نمٹا دی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں خواجہ سراوں کی جنس کا خانہ بنایا جائے گا۔درخواست گزارخواجہ سراءوقار کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سرا بھی دیگر شہریوں کی طرح ملک میں برابر کے شہری ہیں لیکن ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جارہا.

راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی ، شرائط سامنے آگئیں ، تعیناتی پاکستان کیلئے اعزاز ہے: وزیراعظم نوازشریف

انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شمار نہیں کیا جاتا جبکہ قومی شناختی کارڈ میں خواجہ سرائوں کی جنس کے متعلق کوئی خانہ موجود نہیں ،ڈپی اٹارنی جنرل نےوفاقی حکومت کا جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں خواجہ سراوں کو شمار کرنے سے متعلق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔نادرا کی جانب سے بھی عدالت کو بتایا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں خواجہ سراﺅں کی جنس کا خانہ بنایا جائے گاجس پرعدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -