حسن نواز 1999 ءمیں طالب علم تھے تو2001 ءمیں ارب پتی کیسے بنے؟فواد چوہدری

حسن نواز 1999 ءمیں طالب علم تھے تو2001 ءمیں ارب پتی کیسے بنے؟فواد چوہدری
حسن نواز 1999 ءمیں طالب علم تھے تو2001 ءمیں ارب پتی کیسے بنے؟فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں 3 جعلی اکاﺅنٹس کھول کر پیسہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ حسن نواز 1999 میں طالب علم تھے تو 2001 ءمیں ارب پتی کیسے بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں رحمان ملک کی رپورٹ پر بحث کی گئی ہے۔رحمان ملک کی رپورٹ میں ایک ایک پیسے کا ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں 3 اکاﺅنٹس کھول کر پیسہ باہر منتقل کیا گیا ،جن لوگوں کے نام پر اکاﺅنٹ کھولے گئے وہ لوگ تھے ہی نہیں۔اکاﺅنٹس سے ملین ڈالرزکی ٹرانزکیشن کی گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنی دولت ملک سے باہر منتقل کرتے آئے ہیں۔ ثبوتوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوئی کسر نہیں رہ گئی ہے۔3 جعلی اکاﺅنٹس پاکستان اور لند ن میں کھولے گئے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دولت باہر منتقل کی جارہی ہے۔ نوازشریف کے بچے بھی جھوٹ بولتے پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید :

قومی -