آج بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت مزیدگرنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت مزیدگرنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 سے 3 روز جاری رہنے کاامکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات راشد بلال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران مزید 04 ڈگری جبکہ اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کی امید ہے۔آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کابھی امکان ہے ۔

سابق القاعدہ کمانڈر قاری سیف اللہ اختر مارا گیا : افغان میڈیا

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:کالام منفی 15،قلات منفی 10، کوئٹہ، استور،راولاکوٹ، ہنزہ، دیر منفی 08، گوپس، سکردو منفی 07، بگروٹ، پارہ چنار منفی 06، مالم جبہ،ژوب،دروش، منفی05 ،مری، چترال منفی 04 ، کاکول،گلگت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکا ن ہے ۔

مزید :

ماحولیات -