مقامی سرائیکی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد، آنکھ پر شدید چوٹیں آئیں، شوہر کیساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، عالیہ بلوچ کا موقف

مقامی سرائیکی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد، آنکھ پر شدید چوٹیں آئیں، شوہر ...
مقامی سرائیکی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد، آنکھ پر شدید چوٹیں آئیں، شوہر کیساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، عالیہ بلوچ کا موقف

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیسیٰ کالونی میں مقامی گلوکارہ عالیہ بلوچ پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ مل کر گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ کالونی میں گلوکارہ عالیہ بلوچ کے شوہر جاوید نے انہیں مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے شوہر کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دائر کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

گلوکارہ کا موقف ہے کہ گلوکاری کے باعث اتنے پیسے نہیں ملتے کہ گھر کا خرچ چل سکے اس لئے ان کا شوہر غلط کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وہ اب اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ عالیہ بلوچ کی جاوید کیساتھ دوسری شادی ہے اور وہ اس کے دو بچوں کی ماں ہے۔

مزید :

رحیم یارخان -