بلاول کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بلاول کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بلاول کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاڑکانہ (صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ نے صحافی کو قافلے کے راستے میں آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری کے پروٹول قافلے کی کوریج کرنے والے صحافی عامر لاڑک کو سکیورٹی گارڈ نے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے سکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ میں صحافی ہوں اور قافلے کی کوریج کے لئے آیا ہوں لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی گاڑی میں صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو بھی موجود تھے۔

بلاول کے پروٹوکول کے باعث راستے بند ،بچی نے ہسپتال کی طرف پیدل بھاگتے باپ کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

مزید :

لاڑکانہ -