علماءعدم تشدد کی تعلیم دیں،علماءسخت مزاجی ترک کریں، خوش اخلاقی اختیار کریں: سعودی مفتی اعظم

علماءعدم تشدد کی تعلیم دیں،علماءسخت مزاجی ترک کریں، خوش اخلاقی اختیار کریں: ...
علماءعدم تشدد کی تعلیم دیں،علماءسخت مزاجی ترک کریں، خوش اخلاقی اختیار کریں: سعودی مفتی اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب دیسک) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں چار رکنی وفد پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گیا، سینیٹر ساجد میر اپنے اس دورے میں اعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک سعودی دو طرفہ باہمی تعلقات و تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ مرکزی میڈیا سیل کے مطابق اعلی سطحی وفد سرکاری دورے پر ریاض پہنچا تو ڈپٹی منسٹر وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الغنام نے انکا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

پروفیسر ساجد میر نے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ سے ریاض میں ملاقات کی اور انہیں عظیم دینی خدمات کے اعتراف میں خدمت اسلام ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہوجائیں۔ انتہا پسندی اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ مذہب میں مبالغہ آرائی اور انتہا پسندی ناپسندیدہ ہیں۔ مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام ایک اعتدال والا دین ہے جو مسلمانوں کو اعتدال سے زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔ دنیا کے مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں، آپس میں اتفاق کی ضرورت ہے، تمام لوگوں کے حقوق مساوی ہیں، مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے، مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ مسلم اقوام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں کوئی بھی کسی کیساتھ ظلم وزیادتی نہ کرے، امت تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھے، دوسروں کی طرف نہ دیکھے، کیونکہ اسلام لوگوں سے خیرخواہی کا نام ہے، عدل وانصاف اسلام کے سر کا تاج ہے۔

راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی ، شرائط سامنے آگئیں ، تعیناتی پاکستان کیلئے اعزاز ہے: وزیراعظم نوازشریف

امت مسلمہ مختلف مسائل اور تکالیف کا شکار ہے، دہشت گردی کا اسلام اور امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں۔ لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے کے لیے علما کردار ادا کریں، علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو عدم تشدد کی تعلیم دیں، علماءسخت مزاجی ترک کریں جبکہ خوش اخلاقی اختیار کریں، وفد میں ایم این اے و ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا علی محمد ابوتراب، اور صوبہ پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد ودیگر شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -