پالتو بلی ہلاکت کیس،قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

پالتو بلی ہلاکت کیس،قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا
پالتو بلی ہلاکت کیس،قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی پالتو بلی ہلاکت کیس میں درخواست گزار نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔عدالت نے فریق کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔ مدعیہ سندس حورین نے عدالت میں مﺅقف اپناتے ہوئے کہا کہ بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ، جس پر فاضل جج نے دوسرے فریق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی۔

وہ ہوٹل جہاں شادی شدہ افراد کا داخلہ منع ہے کیونکہ۔۔۔

واضح رہے کہ مدعیہ سندس حورین جو خود قانون دان ہیں نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے اپنی پالتو بلی کی ہلاکت اور ذہنی تناﺅ کا شکار ہونے کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -