وزیراعظم کی پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ تک سڑک کی فوری تعمیر کی ہدایت، سماجی و معاشی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال ضروری ہے: نواز شریف

وزیراعظم کی پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ تک سڑک کی فوری تعمیر کی ...
وزیراعظم کی پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ تک سڑک کی فوری تعمیر کی ہدایت، سماجی و معاشی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال ضروری ہے: نواز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال بے حد ضروری ہے۔ اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ اور میٹروبس روٹ سے ٹریفک کا دباﺅ کم ہو گا اور وقت بھی بچے گا۔

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک میں شاہراہوں کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال بے حد ضروری ہے کیونکہ اس کے ذریعے دور دراز کے علاقے منسلک ہوں گے اور تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ تک سڑک فوری تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی جس پر 18 ارب روپے لاگت آئے گی اور اس روٹ پر 14 بس سٹاپ ہوں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ائیرپورٹ کیلئے میٹروبس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونی چاہئے اور اس کے معایر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ اور میٹروبس روٹ سے ٹریفک کا دباﺅ کم ہو گا اور وقت بچے گا۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ مل کر گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

واضح رہے کہ وزیراعظم رواں سال 14 اگست کو نئی میٹروبس سروس کا افتتاح کریں گے جبکہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح بھی 14 اگست کو ہی کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -