اسلحہ کیس: سلمان خان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی

اسلحہ کیس: سلمان خان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی
اسلحہ کیس: سلمان خان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی

  

جودھپور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمہ کا فیصلہ 18 جنوری کو سنایا جائے گا جس کے بعد ایک بار پھر سلو میاں کے سر پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بالی وو سٹار سلمان خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں ایک کے بعد ایک نئی مصیبت میں پھنستے چلے جاتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان کے 2 مقدمات میں بریت کے خلاف ریاستی حکومتوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن اب ایک اور کیس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

کیا سوناکشی سنہا شتروگھن سنہا اور رینا رائے کی ناجائز بیٹی ہیں؟ حیران کن انکشاف منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان پر قائم غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے اداکار کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جب کہ سماعت کے موقع پر مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا تاہم جرم ثابت ہونے کی صورت میں سلو میاں کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

تفریح -