’75 سالہ پیار نے منزل پالی‘ 90 سالہ فرید اور 95 سالہ رانی کا بیاہ

’75 سالہ پیار نے منزل پالی‘ 90 سالہ فرید اور 95 سالہ رانی کا بیاہ
’75 سالہ پیار نے منزل پالی‘ 90 سالہ فرید اور 95 سالہ رانی کا بیاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک)75 سالہ دوریاں بھی محبت کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں، جھاوریاں کے نواحی گاﺅں خنجر کا رہائشی 90 سال کا بابا فرید 95 سالہ رانی بیاہ لایا۔

مقامی اخبار کے مطابق فرید نے بتایا کہ حیاتاں بی بی مجھ سے پانچ سال بڑی تھی، ہم آپس میں رشتہ دار ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، میں اسے پیار سے رانی کہا کرتا تھا۔ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی ساتھ گزارنے کا وعدہ کیا۔ مگر رانی کے گھر والوں کو میرا رشتہ پسند نہیں تھا اور انہوں نے اسے نواحی گاﺅں کوٹ بھائی خان میں بیاہ دیا، بعدازاں میں نے بھی دوسری جگہ شادی کرلی۔ میرے تین بیٹے اور چار بیٹیوں سے بھی 27 ہوتے اور نواسے نواسیاں ہیں جبکہ رانی کے چھ بیٹے ہیں۔

وہ ہوٹل جہاں شادی شدہ افراد کا داخلہ منع ہے کیونکہ۔۔۔

بابا فرید نے کہا کہ رانی کا خاوند اور میری بیوی انتقال کرگئی اور ہمیں ا یک ہونے کا موقع مل گیا۔ اس موقع پر حیاتاں عرف رانی نے بتایا کہ میں اس شادی پر خوش ہوں، مجھے بچپن کا پیار مل گیا ہے، اب اس گھر سے میرا جنازہ ہی نکلے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -