سعودی گورنر ’تلور ‘کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

سعودی گورنر ’تلور ‘کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے
سعودی گورنر ’تلور ‘کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

  

دالبندین(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی گورنر تبوک ’تلور‘کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق سعودی گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز اپنے نجی طیارے پردالبندین پہنچے ہیں۔ عبیداللہ بابت،چاغی کے ایم پی اے سخی میر امان اللہ،سرکاری حکام اور مقامی قبائل کے رہنماﺅں نے سعودی گورنر کا استقبال کیا۔کسی بھی مسئلے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔تبوک کے گورنر چاغی میں ’تلور ‘کے شکار کیلئے ایک ماہ تک قیام کریں گے۔حکومت کو جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم اور سول سوسائٹی کی طرف سے شکار کی اجازت دینے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔یاد رہے عرب ممالک کی ارب پتی شخصیات پاکستان میں بلوچستان کے علاقوں میں نایاب پرنے ’تلور‘کے شکار کرنے کیلئے عقاب کو استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

بلوچستان -