سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا: شہریار خان

سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا: شہریار خان
سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا: شہریار خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایک بار پھر چمکنے کو تیار ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی سکواڈ میں ان کی شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

چائے والے کے بعد پراٹھے والے کی قسمت بھی جاگ اٹھی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے جس بدترین سکینڈل کے باعث دنیا بھر میں پاکستان رسوا ہوا اس کا مرکزی کردار سلمان بٹ ہی تھے اور ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر تھے۔ تینوں کرکٹرز کو قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو یہ پوری کر چکے ہیں۔

پاکستان نے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے شکست دیدی

محمد عامر تو آئی سی سی کے ایک ریلیف پروگرام کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر کے اور پوری دنیا میں جوئے کے خلاف کمپین چلانے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں تاہم محمد آصف اور سلمان بٹ تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن لگتا ہے کہ سلمان بٹ کی ”محنت“ بھی رنگ لے آئی ہے اور وہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -