”کبھی کوئی وکیل بھی کیس ہارا ہے؟ موکل ہارتا ہے۔۔۔ “ نعیم بخاری کی میڈیا کیساتھ دلچسپ گفتگو

”کبھی کوئی وکیل بھی کیس ہارا ہے؟ موکل ہارتا ہے۔۔۔ “ نعیم بخاری کی میڈیا ...
”کبھی کوئی وکیل بھی کیس ہارا ہے؟ موکل ہارتا ہے۔۔۔ “ نعیم بخاری کی میڈیا کیساتھ دلچسپ گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس کے فیصلے کا تعلق وکیل کیساتھ نہیں موکل کیساتھ ہوتا ہے، کیس وکیل نہیں بلکہ موکل ہارتا ہے۔

ہائیکورٹ نے چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا
تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے ایک بار پھر میڈیا سے انتہائی دلچسپ گفتگو کی اور کہا کہ میں ہمیشہ مسکراتا رہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ سے تو سپریم کورٹ تو نہیں لا سکتے، جسٹس عظمت سعید ایک بہترین جج ہیں، آصف سعید کھوسہ بہت بہترین جج ہیں جبکہ جسٹس گلزار شریف آدمی ہیں، اس سے بہترین بنچ نہیں بن سکتا تھا۔

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آج آسٹریلیا سے واپس آئیں گے

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا تعلق وکیل سے نہیں، موکل سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”کبھی کوئی وکیل بھی کیس ہارا ہے؟ موکل ہارتا ہے کیس تو۔“

مزید :

اسلام آباد -