سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام

سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام
سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے اس سال ایرانی حجاج اکرام کیلئے حج کا باقاعدہ دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی ۔

دنیا نیو ز کے مطابق ایرانی حکومت کا کہناہے سعودی عرب نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی ہے جس کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے ۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کا وفد سعودع عرب نہیں گیا تھا۔

راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی ، شرائط سامنے آگئیں،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سعودی امور حج کے ترجمان علی غازی عسکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اقدام پر ایران آئندہ چند دنوں میں اپنے جواب سے آگاہ کریگا ۔”گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کی آمد کے حوالے سے ہونے والی بات چیت اس ایک سوال پر آکر جمود کا شکار ہوگئی تھی کہ 2015ءکی حج کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں 464افراد کی وفات کے بعد ایرانی حجاج اکرام کو ویزے کہاں سے جاری کیے جائیں اور انکی سیکیورٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے “۔

سعودی اخبار الحیات نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ سعودی وزارت حج کے وزیر نے 2017ءکی حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران سمیت دنیا کے 80ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا ۔

وہ کمپنی جو آپ کو چار لاکھ روپیہ دے کر یہ مزے کا کام کروانا چاہتی ہے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -