پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی جیل میں قید روبینہ کیلئے قونصلر رسائی کی درخواست کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی جیل میں قید روبینہ کیلئے قونصلر رسائی کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی جیل میں مبینہ پاکستانی شہری روبینہ کی شہریت کے معاملے پر روبینہ سے ایک بار پھر رابطہ کرکے براہ راست تفصیلات لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق روبینہ کی طرف سے حیدر آباد کے دیئے گئے پتے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھارتی جیل میں روبینہ سے ملیں گے۔یاد رہے روبینہ اور اسکی بیٹی 2012 ءسے بھارتی جیل میں قید ہیں۔