پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیابنانیوالوں کیخلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار،مالک فرار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیابنانیوالوں کیخلاف کارروائی،3ملزمان ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیابنانیوالوں کیخلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار،مالک فرار

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملتان میں مضر صحت اشیا بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مالک فرار ہوگیا ہے۔

ترک افواج کی شام میں کارروائی،داعش کے 19جنگجوہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ،امریکہ نے بطور انعام امداد میں اضافہ کردیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانیوالے یونٹ پر چھاپہ مارکر3فیکٹری ملازمین کو گرفتار کر لیا جبکہ مالک موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹراعجاز نواز کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران5500کلومضر صحت مرچیں ،4000 کلو مصالحے بھی برآمدہوئے ہیںجبکہ ان مرچوں کی تیاری میں لکڑی کابرادہ،چوکراورمضرصحت رنگوں کااستعمال کیاجارہاتھا۔

بعد ازاں فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے مضر صحت چپس بنانیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے معروف برانڈز کی چپس کے600پیکٹ بر آمد ہوئے ہیں تاہم مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے یونٹس سیل کردئیے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان -