فیکا کی رپورٹ پڑھ کرحیرت اورافسوس ہوا،یہ حقیقت پر مبنی نہیں:نجم سیٹھی

فیکا کی رپورٹ پڑھ کرحیرت اورافسوس ہوا،یہ حقیقت پر مبنی نہیں:نجم سیٹھی
فیکا کی رپورٹ پڑھ کرحیرت اورافسوس ہوا،یہ حقیقت پر مبنی نہیں:نجم سیٹھی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں ہے،مجھے وہ پڑھ کرحیرت اورافسوس ہواہے۔

فلم فیئر ایوارڈز، 4 پاکستانی فنکار نامزد، نیا ریکارد قائم ہو گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیکا کی رپورٹ میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اس کا حقیقت سے دوردور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فیکاکا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے بے نام سیکیورٹی ماہرین کوبنیادبناکر رپورٹ جاری کی ہے،اگر اس کی کوئی بنیاد ہے تووہ سیکیورٹی ماہرین کانام بھی ظاہرکرتی۔فیکانے غیرملکی کھلاڑیوں کوسیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان جانے سے منع کیا۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ فیکا کا اقدام نہایت ہی غیر ذمےدارانہ اور پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔

مزید :

کھیل -