اینٹی کرپشن کاویسٹ سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر پر چھاپہ ،افسران سے پوچھ

اینٹی کرپشن کاویسٹ سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر پر چھاپہ ،افسران سے پوچھ
اینٹی کرپشن کاویسٹ سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر پر چھاپہ ،افسران سے پوچھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے ویسٹ کے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر چھاپہ مارکر افسران سے پوچھ گچھ کی ہے۔

مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی :غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق شہر قائدکے ایس آر پی بیس ون کے اکاونٹ سیکشن میں چھاپہ کرپشن کی شکایت موصو ل ہونے پرمارا گیا ہے جبکہ گزشتہ تین کا سال ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیاہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران افسران نے شہدا فنڈ زمیں بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف کیاہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایس آرپی بیس کے شہدا فنڈز کے اکاونٹ سے 20 لاکھ روپے کی رقم غائب ہے۔جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک تمام عملے کو دفتر کے اندر محدودکر دیا ہے۔

مزید :

کراچی -