بلوچستان اسمبلی میں اہم اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،ایل او سی پرجارحیت کے خلاف قرار داد منظور

بلوچستان اسمبلی میں اہم اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،ایل او سی ...
بلوچستان اسمبلی میں اہم اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،ایل او سی پرجارحیت کے خلاف قرار داد منظور

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں اعلی سطح کا اجلاس ہواجس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اورایل او سی پرجارحیت کے خلاف قراردادمنظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیابنانیوالوں کیخلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار،مالک فرار

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ژ وب ایئرپورٹ کی توسیع کو سی پیک میں شامل کیے جانے سے متعلق قرارداد منظورکی گئی جبکہ کوئٹہ اوردیگراضلاع میں گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف قراردادبھی منظورہوگئی ہے۔ قرارداد میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خرج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ عالمی سطح پر معاملے کو اٹھا کر بھارت پر پابندی لگائی جائے۔بھارت کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کر رہا ،تحریک آزادی میں تقویت کے بعد بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آیندہ جمعہ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ژوب ایئرپورٹ کے منصوبے سے متعلق قرارداد صوبائی وزیرشیخ جعفرمندوخیل نے پیش کی جس کا متن تھا کہ ژوب ایئرپورٹ بوئنگ777کی آمدوفت کے استعمال کے قابل نہیں ہے اس پر کام کیا جائے جبکہ سی پیک کے مغربی روٹ پریہ واحد ایئرپورٹ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے اجلاس میں آڈیٹرجنرل پاکستان کی پی ایس ڈی پی سے متعلق رپورٹ پیش کی جو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔ 

برطانیہ نے سعودی عرب کوممنوعہ کلسٹر بم فراہم کرنے، یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف استعمال کیے جانے کا اعتراف کرلیا

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیراعلانی گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی قرارداد بھی منظور کی گئی جس کا متن تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈرز بروقت ریڈنگ نہیں لیتے جس کے باعث شہریوں کو زائد بل ادا کرنے پڑتے ہیں ۔

مزید :

کوئٹہ -