پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، میرے پاس تو دفاع پاکستان کونسل آئی تھی،جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں:چوہدری نثار

پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، میرے پاس تو دفاع پاکستان ...
پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، میرے پاس تو دفاع پاکستان کونسل آئی تھی،جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں:چوہدری نثار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کالعدم تنظیموں سے ملاقات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، ان کے ساتھ بیٹھے، میرے پاس تو دفاع پاکستان کونسل آئی تھی،جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں،فرقہ وارانہ تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نہیں کھڑا کیا جاسکتا۔

چوہدر ی نثار نے حالیہ دنوں میں لاپتہ ہونے والے چار افراد کے حوالے سے سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اغوا کے 2واقعات ہوئے، ایک کے گھر پیغام آیا کچھ لوگوں کو بھیج رہا ہوں، لیپ ٹاپ دیدیں جس کے بعد سویلین ٹوپیاں پہنے 2افراد گھر آکر اہل خانہ سے لیپ ٹاپ لے گئے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا حکومتی پالیسی نہیں، اغوا میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ 4 واقعات میں سے 3 پنجاب میں اور ایک اسلام آباد میں پیش آیا، تین ایف آئی آر پنجاب میں درج ہوئیں۔سماجی کارکن سلمان حیدر کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد ملی ہے، سلمان حیدر کی کار کو ایک ویگو گاڑی فالو کر رہی تھی، پھر وہ گاڑی غائب ہوئی، کچھ دیر بعد دوبارہ رونما ہوئی اور راولپنڈی کی طرف چلی گئی۔

مزیدپڑھیں:’’یہ خطرناک ترین اور تباہ کن ہتھیار جسے کسی کو بیچنے کی اجازت نہیں ہم سعودی عرب کو فراہم کر رہے ہیں‘‘ایسے ملک نے اعتراف کر لیا کہ پوری دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا

انہوں نے کہا کہ ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان واقعات کے پیچھے جو بھی ہے اس کا پیچھا کریں گے، کچھ شواہد ایسے ہیں جو ابھی ایوان کو نہیں بتاسکتا۔چوہدری نثار کا کالعدم تنظیموں سے ملاقات کے حوالے سے سینیٹ میں کہنا تھا کہ پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، ان کے ساتھ بیٹھے، میرے پاس تو دفاع پاکستان کونسل آئی تھی،جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں،فرقہ وارانہ تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نہیں کھڑا کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کو دہشتگردی کے ساتھ نہیں جوڑا سکتا ،فرقہ واریت تو 1300سال سے چل رہی ہے ۔چوہدری نثار کے اس بیان پر اپوزیشن نے احتجاجا سینیٹ سے واک آوٹ کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -