ایک تصویر جس نے پورے انٹرنیٹ کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں تصویر میں اس لڑکی کی 3 ٹانگیں کیوں ہیں؟ نہیں تو انتہائی دلچسپ جواب جانئے

ایک تصویر جس نے پورے انٹرنیٹ کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں تصویر میں ...
ایک تصویر جس نے پورے انٹرنیٹ کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں تصویر میں اس لڑکی کی 3 ٹانگیں کیوں ہیں؟ نہیں تو انتہائی دلچسپ جواب جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بسااوقات انٹرنیٹ پر نظر کو دھوکہ دینے والی تصاویر پوسٹ کی جاتی رہتی ہیں، جنہیں سرسری نظر سے دیکھنے والے تو سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن جو لوگ ان کا بغور جائزہ لیتے ہیں، وہ حقیقت جان لیتے ہیں۔ ان دنوں ایسی ہی ایک تصویر نے بیشتر صارفین کو ششدر کر رکھا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں ایک لڑکی اپنا ایک گھٹنا ٹیک کر بیٹھی ہوتی ہے ۔ اس تصویر میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ سرسری دیکھنے سے اس کی تین ٹانگیں نظر آتی ہیں۔ آپ بھی پہلے تصویر دیکھیے اور پھر آگے پڑھیے۔

مزیدپڑھیں:شادی کی تقریب سے چند روز قبل دولہے نے صاف انکار کردیا لیکن پھر اس دلہن نے دلبرداشتہ ہونے کی بجائے ایسا کام کردیا کہ یکدم کروڑ پتی بن گئی

جی! تو آپ کو حقیقت معلوم ہوئی؟ اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں۔ اس لڑکی نے دراصل ایک صراحی ہاتھ میں تھام رکھی ہے جس کے نچلے حصے کی بناوٹ بالکل ایسی ہے جیسے ٹانگ کودہرا کریں تو گھٹنے کی ہوتی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ صراحی کے نچلے حصے کا رنگ بھی لڑکی کی پہنی ہوئی چست پینٹ کے مشابہہ جبکہ صراحی کے اوپری حصے کا رنگ اس کی فراک کے جیسا ہے۔ چنانچہ سرسری طور پر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کی تین ٹانگیں ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -