پاک آسٹریلیا ون دے سیریز کا پہلا میچ ،نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایسے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے کہ جان کر پاکستانیوں کے ہاتھ فورا دعا کے لئے بلند ہو جائیں گے

پاک آسٹریلیا ون دے سیریز کا پہلا میچ ،نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایسے ...
پاک آسٹریلیا ون دے سیریز کا پہلا میچ ،نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایسے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے کہ جان کر پاکستانیوں کے ہاتھ فورا دعا کے لئے بلند ہو جائیں گے

  

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)13جنوری سے شروع ہونے والی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان ابتدائی بلے باز بابر اعظم کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا،ایسا ریکارڈ اپنے نام کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں جس کی خواہش دنیا کا ہر بیٹسمین کرتا ہے ،بابر اعظم آسٹریلیا کے ساتھ پہلے ون ڈے میچ میں 114رنز بنا کر دنیائے کرکٹ میں سب سے کم میچ کھیل کر 1ہزار رنز بنانے کا نہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں بلکہ وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ہی دنیا ئے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈ ز کا ریکارڈ بھی توڑ لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 13جنوری سے دورہ آسٹریلیا کے دوران اولین ون ڈے میچ پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے ،22سالہ بابر اعظم نے 18میچ کھیل کر886رنز بنائے ہیں ،اگر 13جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم 114رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ کرکٹ کی دنیا میں واحد پلیئر ہوں گے جنہوں نے کم ترین19 میچوں میں 1000ہزار بنانے کا یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو ،بابر اعظم اگر 114رنز بنانے میں کامیا ب ہو گئے تو نہ صرف وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کریں گے بلکہ عظیم ترین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ بھی توڑ لیں گے ۔واضھ رہے کہ دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے سب سے کم 21میچ کھیل کر یہ کارنامہ اپنے نام کیا تھا اور اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے لئے ویوین رچرڈز کو 5سال کا عرصہ لگا تھا ۔

دوسری طرف پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے اب تک اپنے کیرئیر میں 18ون ڈے کھیل کر 886رنز بنائے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دے کر بابر اعظم 37سالہ پرانا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔پاکستان کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ،عمر اکمل اور عدنان اکمل کے چچا زاد بھائی بابر اعظم اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ون ڈے میچ ہمیشہ اس نوجوان بیٹسمین کے لئے خوش قسمتی لایا ہے ،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد کینگروز کے خلاف پریکٹس میچ میں بابر اعظم نے 113گیندوں پر 98رنز کی شاندار انگز کھیل کر فارم میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ریکارڈ کے بارے میں مجھے یقینی طور پر علم ہے لیکن میرا مقصد ون ڈے سیریز میں پاکستان کی کامیابی ہے ،ٹیسٹ سیریز گو کہ مشکل رہی اور میں پاکستان کے لئے رنز نہیں بنا سکا جس کا مجھے افسوس ہے تاہم پریکٹس میچ میں مجھے اپنی فارم اور بیٹنگ مشق میں بھر پور توجہ کے ساتھ واپسی کی خوشی ہے ،مجھے امید ہے کہ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا ۔

مزید :

کھیل -