بچے کو جنم دیتے ہوئے حاملہ خاتون نے ایسی چیز پہن کر انٹرنیٹ پر ویڈیو جاری کردی کہ دیکھنے والوں کا سانس اوپر کا اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا

بچے کو جنم دیتے ہوئے حاملہ خاتون نے ایسی چیز پہن کر انٹرنیٹ پر ویڈیو جاری ...
بچے کو جنم دیتے ہوئے حاملہ خاتون نے ایسی چیز پہن کر انٹرنیٹ پر ویڈیو جاری کردی کہ دیکھنے والوں کا سانس اوپر کا اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا

  

لندن (نیوز ڈیسک)آپ نے فلم سیریز سٹار وارز کے مشہور افسانوی کردار ”شباکا“ کو ضرور دیکھا ہوگا، لیکن اس دیو قامت بن مانس کو حقیقی دنیا میں ایک بچے کو جنم دیتے ہوئے دیکھنے کا تو کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔ امریکی خاتون کیٹی سٹرائیکر نے اس تصور کو واقعی حقیقی روپ میں دکھادیا ہے، جسے دیکھنے والے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کیٹی نے ڈیٹرائٹ شہر کے ایک ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، لیکن جب وہ درد زہ میں مبتلا تھیں تو انہوں نے اپنے منہ پر”شباکا“ ماسک پہن لیا جس کی وجہ سے وہ بالکل افسانوی کردار جیسا بن مانس نظر آنے لگیں۔ جب وہ بچے کو جنم دے رہی تھیں تو درد کے باعث ان کی چیخوں اور منہ پر چڑھائے بن مانس ماسک کی وجہ سے ایک ایسا خوفناک منظر پیدا ہوگیا کہ وہاں موجود ڈاکٹر اور نرسیں بھی گھبرا گئے۔ ایک ڈاکٹر نے ان یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لئے ویڈیو بنانا شروع کردی، جو اب انٹرنیٹ پر عام ہوچکی ہے۔

دادی اپنا نومولود پوتا ہسپتال کو واپس کر گئی، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا‎

کیٹی نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہے جہاں اس نے لکھا ”اگر میں ماں بننے والی ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بڑی ہوگئی ہوں۔ میں اب بھی بچوں جیسی شرارتیں کرسکتی ہوں۔“ کیٹی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اب تک ایک لاکھ بار دیکھی جاچکی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین ان کی حس مزاح پر تبصرے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے بچے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -