سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کےلیے خوشخبری ،وزیراعظم نے اسلام آباد کے طلباءکے لیے بسوں کی منظوری دے دی

سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کےلیے خوشخبری ،وزیراعظم نے اسلام آباد کے ...
سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کےلیے خوشخبری ،وزیراعظم نے اسلام آباد کے طلباءکے لیے بسوں کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام لٓباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری سکولوںاور کالجوں کے طلبہ کےلیے خوشخبری آگئی ،وزیراعظم نے اسلام آباد کے طلباءکے لیے بسوں کی منظوری دے دی ہے۔
جیو نیو ز کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری سکولوںو کالجوں کے طلبہ کےلیے خوشخبری آگئی ،وزیراعظم نے اسلام آباد کے سر کاری اسکولز وکالجزکے لیے بسوں کی منظوری دے دی ہے،اسلام آبادکے تمام 422 سرکاری اسکولزوکالجزکے طلبہ بسوں سے آجاسکیں گے،تعلیمی اداروں کےلیے بسوں کا پہلا فلیٹ اسلام آباد پہنچ گیا ہے،وزیراعظم بسوں کی چابیاں اسکول کے بچوں کے حوالے کریں گے۔

پچھلے دور میں تو کالعدم تنظیمیں ایوان صدر آئیں، میرے پاس تو دفاع پاکستان کونسل آئی تھی،جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں:چوہدری نثار
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کےلیے چلنے والی زیادہ تربسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،بہت سی بچیوں کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے پروالدین اسکول نہیں جانے دیتے،تعلیمی اداروں کوبسوں کی حوالگی تعلیمی اصلاحات پروگرام کاحصہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -