ان عناصر کی مزاحمت جاری رکھیں گے جن کی بے نظیر بھٹو نے کی تھی:بلاول بھٹو

ان عناصر کی مزاحمت جاری رکھیں گے جن کی بے نظیر بھٹو نے کی تھی:بلاول بھٹو
ان عناصر کی مزاحمت جاری رکھیں گے جن کی بے نظیر بھٹو نے کی تھی:بلاول بھٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم ان عناصرمزاحمت کرتے رہیں گے جن کی شہید بے نظیر بھٹو نے کی تھی۔

حامد میر نے عرب شہزادوں کے پاکستان آنے اور تلور کے شکار کے پیچھے چھپی کہانی دبے لفظوں میں بیان کر دی

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے شہید بینظیر بھٹو کا پاکستان بنانا ہے اور ایسے پاکستان کا قیام عمل میں لانا ہے جہاں کسی سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور نہ ہی غریب انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نظریہ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہے اور ان کے نظریے کو لے کر ہمیں آگے چلنا ہے اور ہر قدم پر اس نظریے کو بلند کرنا ہے جبکہ پارٹی کے جیالوں نے شہید بی بی کی قیادت میں تاریخ سازجدو جہد کی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید :

اسلام آباد -