پٹھان کالونی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ،جاں بحق افراد میں3بچے بھی شامل

پٹھان کالونی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ،جاں بحق افراد میں3بچے بھی شامل
پٹھان کالونی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ،جاں بحق افراد میں3بچے بھی شامل

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آبادمیں پٹھان کالونی سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 3بچے بھی شامل ہیں۔

رحیم شاہ قبرستان اورنگی ٹاون میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے سرفراز کالونی کے علاقہ مکینوں نے پولیس کو ایک گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر گئی اور گھر سے مرد و خاتون سمیت 3کم سن بچوں کی لاشیں بر آمد کرلیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افرادمیاں بیوی اور2سے 8سال کی عمر کے بچے ہیں۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ واقعہ بظاہر تو خود کشی کا لگتا ہے، جس کمرے سے لاشیں ملی ہیں سیل کرکے تحقیقات جاری کردی ہے، لیکن فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید :

حیدرآباد -