مولا جٹ کے ری میک کی تیاریاں شروع، فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کا کردار نبھائیں گے

مولا جٹ کے ری میک کی تیاریاں شروع، فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت ...
مولا جٹ کے ری میک کی تیاریاں شروع، فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کا کردار نبھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولا جٹ کے ری میک کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جس میں فواد خان مولا جٹ کا کردار نبھائیں گے جبکہ حمزہ علی عباسی نوری نت بنیں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معروف اداکار سلطان راہی نے پردے پر مولا جٹ کا کردار نبھا کر کامیابی کی نئی داستان رقم کی، وہیں فلم میں نوری نت کا کردار ادا کر کے اداکار مصطفی قریشی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ لالی وڈ کی اس تاریخ ساز فلم کو بھلانا آسان نہیں اور اس کی یاد آج بھی فلمی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے تبھی تو نوجوان فلمساز بلال لاشاری نے نہ صرف اس فلم کا ری میک بنانے کا اعلان کیا بلکہ اب یہ فلم تیاریوں کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ فلم میں مولا جٹ کا کردار اداکار فواد افضل خان جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی نبھائیں گے۔ فلم میں ایکشن سین کے لیے لاس اینجلس سے ایکشن کوریوگرافرز کی ایک ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی فلم مولا جٹ کے تاریخ ساز کرداروں سے کس حد تک انصاف کر پائیں گے۔

مزید :

تفریح -