5رکنی بینچ سے مطمئن ہوں ، بینچ کے ججز ملک کے چوٹی کے وکلا رہے ہیں:شیخ رشید

5رکنی بینچ سے مطمئن ہوں ، بینچ کے ججز ملک کے چوٹی کے وکلا رہے ہیں:شیخ رشید
5رکنی بینچ سے مطمئن ہوں ، بینچ کے ججز ملک کے چوٹی کے وکلا رہے ہیں:شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے میں5رکنی بینچ سے مطمئن ہوں کیونکہ اس میں ایسے ججز شامل ہیں جو ملک کے چوٹی کے وکلا رہ چکے ہیں۔ہم سپریم کورٹ سے انصاف کا وہ علم بلند ہوتادیکھنا چاہتے ہیں جس سے حکمرانوں کی کرپشن کا تابوت نکلے ۔

آصف زرداری کی فلاسفی میں تبدیلی اور بلاول کے باعث پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی: فیصل صالح حیات 

دنیا نیوز کے پروگرام”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس محض عمران خان کا نہیں20 کروڑ عوام کا ہے،ہم حکمرانوں کو قوم کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دیں گے۔پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا خواہ کوئی بھی نتیجہ نکلے۔لیکن اگر نوا زشریف یا ان کا وکیل ثابت کردے کہ پیسہ اور جائیداد کرپشن کا نہیں ہے اور جواب دے دیں کہ پیسہ کہاں سے آیا ہے کس نے دیاہے تو کیس ن لیگ کی جھولی میں ڈال دیں اور سمجھیں گے کہ ہمارا کیس کمزور تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کیس سے متعلق بالکل بھی مایوس نہیں ہوں ۔میں نے خود قانون پڑھا ہوا ہے اور ضرورت پڑنے پراپنے طور پر کیس پیش کرکے عدالت میں دلائل بھی دوں گا ۔میں نے کوئی وکیل نہیں کیا جبکہ اوپر اللہ وکیل ہے اور نیچے میں خود وکیل ہوں۔

شیخ رشید نے قطری شہزادے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟ میری سمجھ سے باہر ہے ۔نواز شریف نے التوفیق کیلئے جو قرضہ لیا ہے اس کیلئے بھی کوئی قطری شہزادہ آئے گا اور کہے گا کہ میں نے مدد کی ہے۔مگر افسوس کی بات ہے کہ غریب کیلئے اس ملک میں کچھ نہیں ہے اورنہ ہی کسی غریب کی مدد کیلئے کوئی قطری شہزادہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کسی نے پانامہ کیس کو چیلنج نہیں کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں بہت سے شہرت یافتہ لوگ شامل ہیں۔لیکن پاکستان میں توابھی صرف 5فیصد پانامہ لیکس آیا ہے تو لوگوں کے پول کھل گئے ہیں اگر باقی کا پانامہ بھی سامنے آگیا تو نہ جانے کیا ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -