خیبر پختونخوا کی سول سوسائٹی،طلباءاور سیاسی رہنماﺅں کا پروفیسر سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز کی بازیابی کیلئے پشاور پریس کلب کے مظاہرہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی سول سوسائٹی،طلباءاور سیاسی رہنماﺅں نے پشاور پریس کلب کے پروفیسر سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز کی بازیابی کیلئے مظاہرہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی سول سوسائٹی،طلباءاور سیاسی رہنماﺅں نے پشاور پریس کلب کے پروفیسر سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز کی بازیابی کیلئے مظاہرہ کیا ہے،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کی رہنماءجمیلہ گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،پاکستان کا قانون کسی بھی شہری کو زبردستی اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا ہے،سیاسی و سماجی رہنما ثنا اعجاز نے کہا ہے کہ ہم معزز عدلیہ،منتخب حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ پروفیسر سلمان حیدر کو بازیاب کروایا جائے۔
نذر سید اور پیرزادہ فوادالرحمان نے مظاہرین سے خطاب کیا،انہوں نے کہا ہے میڈیا ادارے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔