چوری کیس میں گلوکار بلا ل سعید کی 11جنوری تک عبوری ضمانت منظور

چوری کیس میں گلوکار بلا ل سعید کی 11جنوری تک عبوری ضمانت منظور
چوری کیس میں گلوکار بلا ل سعید کی 11جنوری تک عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمات میں عبوری ضمانت آج 11جنوری تک منظور کر لی۔

درخواست گزار گلورکار بلال سعید کی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا تھاکہ مخالفین نے پولیس سے ساز باز کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے حالانکہ اس واقع سے کوئی تعلق نہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے۔گزشتہ روز بلال سعید کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے بلال سعید کی آج تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ہر صورت وکیل کوپیش کرنے کاحکم دیدیا۔ بلال سعید کے خلاف رخسانہ نامی خاتون نے8کروڑ رو پے ،سامان ،نقدی اور زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کروارکھا ہے۔

مزید :

لاہور -