اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد اور با اختیار ادارہ بنادیا ، قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں :پرویز خٹک

اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد اور با اختیار ادارہ بنادیا ، ...
اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد اور با اختیار ادارہ بنادیا ، قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں :پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے، ہم پولیس کو ایک مستقل فورس بنار ہے ہیں جو حکمرانوں کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی خدمت کرنے لگی ہے، ہم نے ماضی کی روایات کے برعکس اپنے اختیارات اداروں کو منتقل کئے ہیں اور سیاسی مداخلت ختم کی ہے، ہم نے قوم کو ایک ایسا مربوط اور شفاف نظام دیا ہے جو عوامی توقعات کے مطابق ڈلیور کر رہا ہے،ہم نے مل جل کر باہمی کاوشوں کے ذریعے نظام کی تبدیلی کے اس عمل کو کامیاب بنانا ہے ۔

اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس بل 2016پرسلیکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ قانون سازی اور اصلاحات کے مجموعی عمل کا بنیادی مقصد اداروں کو فعال بنانا اور نظام میں شفافیت لانا ہے،ہم نے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور بہتری کے اس عمل کو مزید آگے لے کر جانا ہے، صوبائی حکومت نے جملہ قانون سازی اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کی ہے، کسی کی رائے کو بلڈوز نہیں کیا گیا، ہمیں اصلاحات کے مجموعی عمل میں قومی مفاد کو پیش نظر رکھنا ہے، اگر اپنی مرضی اور خواہش کو ترجیح دیں گے تو تضادات جنم لیں گے، ہم نے اجتماعی معاملات میں اجتماعی فیصلے کی روایت قائم کی ہے، اسکے نتائج سامنے آ ر ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کیا ہے ، عوام نے ووٹ بھی اسی مقصد کے لئے دیا ہے اور یہی ہمارا منشور ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ماضی میں ذاتی پسند و نا پسند پر فیصلہ سازی اور اداروں میں سیاسی مداخلت جیسی تباہ کن روایات ڈالی گئی ہیں،ان روایات نے نظام کو مجموعی طور پر نا کارہ بنا دیا تھا، ہم نے نہ صرف ان کمزوریوں کو دور کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ان کا مکمل سد باب بھی کرنا ہے تاکہ آئندہ نظام میں مداخلت کی کوئی جرات نہ کر سکے۔

مزید :

پشاور -