پی پی 20ضمنی الیکشن ،پولنگ پر مامور الیکشن کمیشن کے عملے کی گاڑی کو واپسی پر حادثہ، 9افراد زخمی

پی پی 20ضمنی الیکشن ،پولنگ پر مامور الیکشن کمیشن کے عملے کی گاڑی کو واپسی پر ...
پی پی 20ضمنی الیکشن ،پولنگ پر مامور الیکشن کمیشن کے عملے کی گاڑی کو واپسی پر حادثہ، 9افراد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدواپسی پر الیکشن کمیشن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں عملے کی پانچ خواتین سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی میں الیکشن کمیشن کے عملے کے علاوہ سیکورٹی پر مامور جوان بھی زخمی ہوئے جن کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں پریزائیڈنگ افسر،رینجرزاورپولیس اہلکار شامل ہیں۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

واضح رہے کہ پی پی 20کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار نے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /چکوال