پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن،ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے سلطان حیدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن،ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے سلطان حیدر کی کامیابی کا ...
پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن،ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے سلطان حیدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے سلطان حیدر علی خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر علی خان 75 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے طارق محمود افضل 46025 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان ہے جس کے امیدوار چودھری ناصر عباس نے 16 ہزار576 ووٹ حاصل کئے۔

آر او کے مطابق پی پی 20 کیلئے 227 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے،حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے،حلقے میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار339 جبلی مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار191 ہے، ضمنی الیکشن کے دوران 70 ہزار 543 مرداور70 ہزار 543 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ پی پی 20 کی نشست مسلم لیگ نے چودھری لیاقت علی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /چکوال