بھارت کاسب سے جدید ایٹمی ہتھیار بالکل ناکارہ ،بھارتی فوج دنیا میں تما شا بن گئی
نئی دیلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے جس کے بعد بھارتی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کابھانڈا پھوٹ گیا اور اس کی پور ی دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کوعملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا، آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا ۔بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا رپورٹ پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے۔ مذکورہ آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق نیوی کی غفلت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آیا تھا جب آبدوز ’آئی این ایس چکرہ‘ کے نچلے حصے میں نصب تارپیڈو ٹیوبز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔