معصوم زینب کے قتل پر شاداب خان کا بھی دل رنجیدہ ہو گیا ،اپنے دکھ کا اس طریقے سے اظہار کردیا کہ آپ کا بھی دل پھٹ جائے گا

معصوم زینب کے قتل پر شاداب خان کا بھی دل رنجیدہ ہو گیا ،اپنے دکھ کا اس طریقے ...
معصوم زینب کے قتل پر شاداب خان کا بھی دل رنجیدہ ہو گیا ،اپنے دکھ کا اس طریقے سے اظہار کردیا کہ آپ کا بھی دل پھٹ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب نے ہر پاکستانی کورنجیدہ کردیا ہے اور ہر کسی کو ملزم کی سفاکیت پر شدید غصہ ہے ۔مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سوشل میڈ یا پر بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں،اس افسوسناک خبر کے سامنے آنے پر نیوزی لینڈ میں موجود شاداب خان بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پائے گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے کہا کہ زینب اور اس کے خاندان کے بارے میں سوچ کر میرا دل باہر آرہا ہے ،ہمیں اس قسم کے سفاک جرائم پر متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایشوز سامنے لانا بہت ضروری ہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔شاداب خان نے دکھی دل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ کا تحفہ ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ انسانیت کی اچھائی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ،زینب کے واقعے سے انسانیت کو صدمہ ہے جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ رنجیدہ ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان کی فیملی کس صورتحال سے گزر رہی ہو گی ،انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ۔

مزید : کھیل