”نام نبی کریمﷺ کی بیٹی والا اور دیکھو کہ۔۔۔“ وقار یونس معصوم زینب کے قتل پر ’پاش پاش‘ ہو گئے، جذبات سے بھرپور بیان جاری کرتے ہوئے ایسا مطالبہ کر دیا جو پوری قوم کے دل کی آواز ہے، جان کر آپ بھرپور حمایت کریں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں مصوم زینب کے قتل پر جہاں پوری قوم دل گرفتہ ہے وہیں قومی کرکٹرز بھی گہرے دکھ و رنج میں مبتلا ہیں اور اپنے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں مگر وقار یونس ان سب پر بازی لے گئے ہیں جنہوں نے انتہائی جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”قصور میں قتل ہونے والی زینب کے ہاتھ میں تو۔۔۔“ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آتے ہی تہلکہ خیز انکشاف بھی ہو گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی کئی سوال جنم لینے لگے کیونکہ۔۔۔
وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”زینب۔۔۔ ہمارے پیارے نبی کریمﷺ کی بیٹی کا نام، اور دیکھو ان بے روح دنوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا۔۔۔ میں بہت زیادہ شرمندہ ہوں، کراہیت محسوس کر رہا ہوں، ذلت محسوس کر رہا ہوں، غصے میں ہوں اور معاف کرنا۔۔۔ میں زینب اور اس کے خاندان کیلئے انصاف چاہتا ہوں۔ بے رحم پر رحم کرنا کوئی انصاف نہیں۔ ان ظالم اور گھٹیا لوگوں کو پھانسی دیدو۔۔۔“

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وقار یونس کے بیان اور مطالبے کی بھرپور تائید کی جا رہی ہے جبکہ کئی لوگوں نے تو مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

فیصل اقبال نامی صارف نے لکھا ”انہیں قوم کے سامنے پھانسی دی جائے!!“

راچیل ہاکنز نے لکھا ” میں اس بارے میں سوچنا چھوڑ نہیں سکتی۔۔۔ میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے ہیں“

عبدالکریم نامی صارف کا کہنا تھا ”سر کچھ بھی نہیں کر سکتے ہم، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آ جائے“

ایک بھارتی صارف نوانیتھ کمار نے لکھا ” چاہے کوئی بھی ملک ہو، معصوم لڑکیوں کیساتھ ہونے والے اس طرح کے مظالم پر مجرموں کو پھانسی دینی چاہئے“

امجد نے لکھا ”آج ہم شرمندہ ہے کہ یہ جانور بھی ہمارے معاشرے، ملک اور ثقافت کا حصہ ہے“

رمشاءبلوچ نے انصاف کی امید کرتے ہوئے لکھا ”انصاف ہو گا، انشاءاللہ“

ڈاکٹر یاسین شاہ نے لکھا ”میں نے مرتبہ لکھا تھا ’مرد ہونے پر شرمندہ ہوں‘ آج ایک مرتبہ پھر ویسا ہی محسوس کر رہا ہوں“

مزید : قومی /کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...