بد اخلاقی کے بعد قتل ہونےوالی معصوم زینب کے لیے محمد عامر نے نیوزی لینڈ سے آواز بلند کردی ،ایسی بات کہہ دی کہ سب والدین کا دل باہر آجائے گا

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں آٹھ سالہ بچے کے قتل نے جہاں تمام پاکستانیوں کو افسردہ کردیا وہاں ہی نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنے دکھ کا اظہا ر کرتے رہے ۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں نے زینب کی فیملی سے افسوس کا اظہار کیا اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ۔فاسٹ با ولر محمد عامر نے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے ،تباہ کن اور نفرت انگیز ،ہم کس قسم کے معاشرے میں رہ رہے ہیں ،والدین کے دل باہر آگئے ہیں ،زینب کوانصاف ملنا چاہیے ۔

محمد حفیظ نے کہا کہ باپ ہوتے ہوئے بھی اس واقعے پر والدین کے دکھ کا اندا زہ نہیں کرسکتا ،ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس کے لیے یہ خطرناک صورتحال ہے ،حکومت کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں کیسے ہو سکتا ہے ،مجھے یقین نہیں آرہا ،اللہ متاثرہ والدین کو صبر دے ۔

فاسٹ باولر جنید خان،وقار یونس اور اظہر علی نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...